لاہور: سیاسی جماعت برابری پارٹی کے سربراہ اور معروف گلوکار جواد احمد بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے، معروف گلوکار کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
جواد احمد نے بیماری میں مبتلا ہونے کے بعدایک بیان میں کہا کہ کورونا سے لڑنا ہے، ہم نے ڈرنا نہیں ہے، سب کو احتیاط کرنی چاہیے۔کیونکہ احتیاط سے ہی اس وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے۔
جواد احمد نے کورونا وائرس کے دوران مرض کے خلاف فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے ایک گانا ’ہمیں تم سے پیار‘ گایا تھا جو مقبول عام ہوا۔مگر اب جواد احمد خود بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔