شہزادہ ولیم نے کورونا میں مبتلا ہونے کی حقیقت عوام سے چھپائی۔برطانوی اخبار

تازہ ترین

تازہ ترین

شہزادہ ولیم نے کورونا میں مبتلا ہونے کی حقیقت عوام سے چھپائی۔برطانوی اخبار
شہزادہ ولیم نے کورونا میں مبتلا ہونے کی حقیقت عوام سے چھپائی۔برطانوی اخبار

لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادہ ولیم نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد یہ حقیقت عوام سے چھپائی اور بیماری کسی پر ظاہر نہیں ہونے دی۔

تفصیلات کے مطابق اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے کورونا میں مبتلا ہونے کو خفیہ رکھا جبکہ رواں برس اپریل کے دوران شہزادہ ولیم کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔

برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ برطانوی شہزادے کی خواہش تھی کہ عوام ولیم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر سن کر پریشان نہ ہوں، انہوں نے عوام کو پریشانی سے بچانے کیلئے کورونا کی خبر دُنیا سے چھپائی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا کے باعث دنیا بھر میں 4 کروڑ 68لاکھ افراد متاثر جبکہ 12 لاکھ 5 ہزار افراد ہلاک ہو گئے۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر4 کروڑ 68لاکھ 10ہزار 375افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 3 فیصد (12لاکھ 5 ہزار 206) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 4 کروڑ 68 لاکھ افراد متاثر، 12 لاکھ 5 ہزار ہلاک

Related Posts