پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان
پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلا س میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کااجلاس ہوا جس میں مہنگائی،اپوزیشن کے بیانیے اورقومی سلامتی پرمشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ریاستی اداروں کے تقدس،تحفظ کوآئینی،سیاسی،اخلاقی فریضہ قراردیدیا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کو کاؤنٹر کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پی ڈی ایم کی قیادت کوہر فورم پر جواب دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان نے ایاز صادق کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ فوج مخالف بیانیہ پر (ن) لیگ میں تقسیم ہے،حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طورپراجاگر کیا جائے۔وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو بھی تیز کرنے اور وزیراعظم کی اجلاس میں موجود ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا ہے،اپوزیشن اور پاکستان کے مفادت الگ الگ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اپوزیشن کی کرپشن کو عوام میں زیادہ سے زیادہ بے نقاب کیا جائے۔

مزید پڑھیں: فیاض الحسن چوہان فارغ، فردوس عاشق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب تعینات

Related Posts