راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہو گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی جابر فوج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر باگسر سیکٹر کے علاقے پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والے 45 سالہ مقامی زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی در اندازی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔