نئی دہلی:انڈیا میں خاتون کو لڑکی کی جانب سے آنٹی کہنا برا لگ گیا، بیچ بازار میں لڑکی کی پٹائی کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایتھا میں یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب بہت ساری خواتین مذہبی رسومات کی مناسبت سے مختلف اشیاء کی خریداری میں مصروف تھیں۔
دوران خریداری ایک لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہہ کر پکارا تو وہ غصے سے آگ بگولا ہوگئیں اور لڑکی کے بال پکڑ کر اسے مارنا شروع کردیا۔ویڈیو میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون لڑکی دھکا دینے کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مار رہی ہیں۔
यूपी के एटा में आंटी कहने पर भड़की महिला, करवा चौथ की खरीददारी छोड़ बाल पकड़कर पीटा#UttarPradesh pic.twitter.com/yIr9werUzW
— Hindustan (@Live_Hindustan) November 3, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








