نیویارک: امریکا میں جاری انتخابات کے دوران بیشتر امریکی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
انتخابات کے دوران صومالوی نژاد امریکی خاتون الہان عمر اور فلسطینی نژاد راشدہ طلیب نے دوبارہ میدان مار کر ایک بار پھر کانگریس میں جگہ بنالی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے شدت پسند مذہبی نظریات کی وجہ سے دونوں مسلم خواتین کو نسل پرستانہ جملوں سے تضحیک کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
امریکا میں صدارتی انتخابات اور ووٹنگ کی گنتی جاری ہے جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بظاہر جیت سے ہمکنار جو بائیڈن کو ٹکر دینے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی جیت کی امید کا اظہار کرتے ہوئے حریف جو بائیڈن پر انتخابات چوری کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔