نایاب پرندے کا شکار کرنے پر شکاری پر جرمانہ عائد کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نایاب پرندے کا شکار کرنے پر شکاری پر جرمانہ عائد کردیا گیا
نایاب پرندے کا شکار کرنے پر شکاری پر جرمانہ عائد کردیا گیا

کوہاٹ: شہری کو نایاب پرندے کا شکار کرنا مہنگا پڑ گیا، شکاری نے نایاب پرندے کی تصویر کو شکار کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔

شکار کرنے والے شہری نے دیراور ہمالیہ میں پائے جانیوالے تیتر کی نسل کے ایک خوبصورت پرندے ٹریگوپین کے شکار کی ویڈیو اور اسے ہاتھ میں پکڑے ہوئے تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

محکمہ جنگلات نے مذکورہ پوسٹ پر ایکشن لیتے ہوئے شکار کرنے والے شخص پر 40ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔واضح رہے کہ یہ خوبصورت پرندہ ویسٹرن ٹریگوپین تیزی سے شکار ہونے کے باعث کمیاب ہوتا جارہا ہے۔اس وجہ سے اس کے شکار پر پابندی عائد ہے۔

Related Posts