کراچی:محکمہ صحت سندھ کے جاری بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ماہ میں 1 ہزار 112 افراد کو ڈینگی وائرس نے اپنا شکار بنایا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 1 ماہ میں 1 ہزار 168 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ کراچی کا ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 465 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سب سے کم ضلع غربی میں 25 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، جبکہ ضلع جنوبی میں 237 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں 183 افراد میں ڈینگی وائرس رپورٹ ہوا ہے، جبکہ ضلع کورنگی میں 56 اور ضلع ملیر میں 47 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد میں 19، تھر پارکر میں 8، میر پور خاص میں 5 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ میں 2، 2 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے، جبکہ ضلع دادو اور ضلع کشمور میں ڈینگی وائرس کے3، 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔