اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ 7 روز کے دوران کم و بیش 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 23 کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 12 فیصد کمی اور شرحِ مہنگائی 8 اعشاریہ 93 فیصد کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ 7 روز کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جن میں آٹا، ٹماٹر، چینی اور دال مونگ شامل ہیں۔
ٹماٹر کی قیمت میں 50 روپے فی کلو، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 39 روپے، چینی 2 جبکہ دال مونگ 5 روپے کم قیمت پر فروخت ہوئی۔
برائلر مرغی کی قیمت میں 18 روپے، لہسن کی قیمت میں 9 روپے، پیاز 5 روپے جبکہ آلو 2 روپے 50 پیسے فی کلو زیادہ قیمت پر فروخت ہوئے۔
اسی طرح دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا یگا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86 روپے مہنگا ہو گیا جبکہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اکتوبر کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا۔رزاق داؤد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








