اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں ایک مقامی بینک کے ملازم کی جانب سے خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فیصل بینک کے ملازم کو انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں ایک نامناسب حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تمام شواہد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس آگئے ہیں اور فارنزک کی جانچ کی جارہی ہے، انہوں نے شہریوں سے اخلاقی بنیادوں پر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں خواتین کی عصمت دری اور جنسی ہراسانی کے واقعات میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے، فیصل بینک کے ملازم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعدسوشل میڈیا پر خواتین صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
خواتین سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہر جگہ ہراساں کیا جاتا ہے، دفاتر اور عوامی مقامات پر بھی خواتین کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور خواتین اپنے عزت بچانے کیلئے خاموش رہتی ہیں جس کی وجہ سے جنسی بھیڑیوں کو حوصلہ ملتا ہے۔