سندھ رینجرز نے ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے ایپ متعارف کرا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ رینجرز نے ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے ایپ متعارف کرا دی
سندھ رینجرز نے ہنگامی صورتحال میں شہریوں کیلئے ایپ متعارف کرا دی

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے ہنگامی صورتحال کا شکار شہریوں کی مدد کرنے کیلئے ایپ متعارف کرائی ہے جسے ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جاسکے گا۔

رینجرز سندھ کے مطابق ایس او ایس الرٹ سسٹم کے تحت کام کرنے والی ایپ کے ذریعے کسی بھی مشکل میں مبتلا شہریوں کی مدد کی جاسکے گی۔ شہری اپنی شکایات اور ہنگامی ضرورت پڑنے پر سندھ رینجرز کو اطلاع کرسکیں گے۔

ایپ کے ذریعے کی گئی شکایات سندھ رینجرز کو موصول ہوں گی جس پر سندھ رینجرز کی طرف سے کسی بھی مشکل کی صورت میں مدد کیلئے رینجرز موبائل جرائم کی روک تھام کیلئے روانہ کی جاسکے گی۔

اس حوالے سے سندھ رینجرز نے پیغام دیا ہے کہ کسی بھی واقعے کی اطلاع بر وقت دے کر شہری رینجرز کا ساتھ دیں کیونکہ رینجرز نے عزم کر رکھا ہے کہ ہر قیمت پر عوام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شعبۂ تعلیم میں آن لائن ہیومن ریسورس سسٹم ، میرٹ پر بھرتیاں جاری

Related Posts