پوری کائنات چیخ چیخ کر خدا کی ذات کی گواہی دے رہی ہے۔حمزہ علی عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

پوری کائنات چیخ چیخ کر خدا کی ذات کی گواہی دے رہی ہے۔حمزہ علی عباسی
پوری کائنات چیخ چیخ کر خدا کی ذات کی گواہی دے رہی ہے۔حمزہ علی عباسی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ پوری کائنات چیخ چیخ کر خدا کی ذات کی گواہی دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے  کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے براہِ راست گفتگو فرمائی لیکن وہ ہم سب سے ہر وقت گفتگو فرماتا ہے۔

پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے وجود کی نشانیاں ہمیں حیاتیات، کیمیاء، طبیعیات اور ریاضی سمیت سائنس کے ہر علم میں ملتی ہیں اور پوری کائنات چیخ چیخ کر کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک حقیقت ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ پوری کائنات اللہ کے وجود کی گواہی دیتی ہے اور وہ دن قریب ہے جب ساری مخلوق اس کے سامنے حاضر ہو کر اپنے اعمال کا حساب دینے پر مجبور ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں: کنارہ کشی عارضی نکلی، حمزہ عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

Related Posts