کراچی : نیشنل اسٹیڈم میں پاکستان سپرلیگ فائیو کی دوبارہ بحالی کے بعد پہلے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا مقابلہ ٹائی ہوگیا۔
کراچی میں ہونیوالے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطان نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنائے۔
جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم نے بھی مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنالئے جس کے بعد مقابلہ برابر ہوگیا۔