پی پی پی اور ن لیگ اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔فردوس عاشق اعوان

تازہ ترین

تازہ ترین

پی پی پی اور ن لیگ اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔فردوس عاشق اعوان
پی پی پی اور ن لیگ اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کریں۔فردوس عاشق اعوان

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں پی پی پی اور ن لیگ اچھے بچوں کی طرح اپنی شکست تسلیم کر لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تبدیلی آگئی اور عوام نے الیکشن میں وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شدید موسم کے باوجود بڑی تعداد میں عوام نے پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر جاتی امراء کے ملک دشمن بیانیے کو مسترد کردیا۔ کیلبری کوین اور فرزند زرداری اچھے بچوں کی طرح شکست تسلیم کر لیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل گلگت بلتستان انتخابات میں بڑا اَپ سیٹ ہوا، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سیّد مہدی شاہ کامیاب نہ ہوسکے۔

 گلگت بلتستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ سیّد مہدی شاہ پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار راجہ زکریا کے مقابلے میں الیکشن کیلئے کھڑے  ہوئے تھے جنہوں نے جی بی 7اسکردو 1 سے سیّد مہدی شاہ کو ہرا دیا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، پیپلز پارٹی کے سابق وزیرِ اعلیٰ ہار گئے

Related Posts