سائرہ یوسف شوبز میں پھر متحرک، سوشل میڈیا پربولڈ تصاویر کی دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

Bold & Beautiful Syra Yousuf sizzles in latest photoshoot

کراچی:معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں مکمل طور پر متحرک ہوگئی ہیں، اداکارہ نے مختلف پروجیکٹس میں کام کرنا بھی شروع کردیا ہے۔

سائرہ یوسف کے ایک بولڈ فوٹو شوٹ کی چند تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ہے، اداکارہ سائرا یوسف اورشہریار منور نے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ میں عمدہ کیمسٹری دکھائی ۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں شہر یار منور نے شوٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اداکارہ سائرہ یوسف سبز اور سفید لباس میں الگ الگ تصاویر میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی طرف سے سائرہ یوسف اور شہریار منور کی کیمسٹری کو شائقین نے بیحد سراہا ہے۔

مزید پڑھیں:سائرہ یوسف کا اپنی بیٹی کی سالگرہ پرسوشل میڈیا پرمحبتوں بھرا پیغام

اس سے قبل اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرم پر اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جن کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Sheheryar Munawar Siddiqui (@sheheryarmunawar)

 

Related Posts