کراچی:سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے سبب اگر صورتحال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جاسکتے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعید غنی نے کہاکہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے، اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو تو اسکول بند کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ کے ہی کورونا کیسز کے تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی جانب کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔