اسلام آباد:جرائم پیشہ افراد نے عدالتی احکامات ہوا میں اُڑا دیئے، کھلے عام اسلحے کی نمائش کی جانے لگی۔پولیس نے تمام صورتحال پر آنکھیں بند کرلیں۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہونے کے باوجود بھی پولیس افسران کے ساتھ تصویریں بنوانا جرائم پیشہ افراد نے معمول بنا رکھا ہے،بلا خوف و خطر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جدید اسلحے کی نمائش کی جانے لگی۔
ٹاؤن شپ تھانے کی حدود میں بلاول رانا قیوم اور اس کے ساتھیوں نے سوشل میڈیا پر اپنی اسلحہ کی تصویریں اپ لوڈ کر رکھی ہیں جوکے قانونی طور پر جرم ہے،یہ لوگ اسلحہ کی نمائش کر کے نئی نسل کو خراب کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ SPٹاؤن شپ اورSHO ان افرادکے خلاف کب قانونی کارروائی کریں گے؟ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔