واشنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 5کروڑ 72لاکھ 36ہزار 335 افراد متاثر، ہلاکتیں 13 لاکھ 65ہزار634تک پہنچ گئیں۔
امریکا کورونا متاثرہ ممالک میں اب بھی سرفہرست ہے ، امریکا میں 12 ملین سے زیادہ کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ 258333 اموات ہوچکی ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسزمیں ہندوستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں 90060 سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص اور132202 اموات ہوچکی ہیں۔
فرانس میں 2086000 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے اور 47000 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ روس میں 2015000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد 34850 ہوگئی ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، فرانس اور روس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے، برطانیہ 7ویں، ارجنٹینا 8ویں، اٹلی 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
موسم سرما کے آغاز پر پوری دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے بعددنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک بار پھر سخت اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔