کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اور مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافے کے باعث کمشنر کراچی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں اسمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی کے چار اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نوٹیفیکشن جاری کردیں۔
واضح رہے کہ جنوبی، شرقی، وسطی، غربی کے ڈپٹی کمشنرز اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نو ٹی فکیشن کل تک جاری کردیا جائے گا، جبکہ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 36 اموات ہوئیں۔ سندھ میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ہوگئی ہے۔