کراچی: معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کے ساتھ ساتھ اصل حقائق بھی سامنے آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں گزشتہ دو روز سے معروف اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش تھیں۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ فنکار جوڑی نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور دونوں کی علیحدگی کا معاملہ عدالت میں چل رہا ہے تاہم عروہ حسین کےو الد نے بیٹی کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔
مقامی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے عروہ حسین کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی اور داماد ساتھ ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں جھوٹی ہیں ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








