راولپنڈی میں ماں نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی، بچیاں جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں ماں نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی، بچیاں جاں بحق
راولپنڈی میں ماں نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی، بچیاں جاں بحق

راولپنڈی میں ماں نے 3 بچیوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دی، ڈوبنے کے باعث تینوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ماں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے گوجر خان گلیانہ موڑ کے نزدیک پیش آیا جہاں 3 بچیوں کے ساتھ ان کی ماں نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

سی پی او احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایس ایچ او گوجر خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعے پر موجود ہیں۔ بچیوں کی والدہ سونیا گلفراز کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

کنویں میں چھلانگ لگانے کے باعث 5 سالہ ردا فاطمہ، اڑھائی سالہ ندا فاطمہ اور 6 ماہ کی بچی انیتا فاطمہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے باعث ماں نے بچیوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ میں بیماری، غربت اور افلاس سے تنگ آکر محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کرلی۔

گزشتہ برس کے اس واقعے کے بعد پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا  اوراصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کیا۔ 

مزید پڑھیں:  غربت سے تنگ محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کر لی

Related Posts