راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں علاقائی اور ملکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سپہ سالار اور چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








