پاک فوج چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے، آرمی چیف

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے، آرمی چیف
پاک فوج چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع نے اہم ملاقات کی،جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وء فینگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

معزز مہمان نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔

اس دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ چینی وزیردفاع نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ دونوں افواج کے مابین دفاعی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔

سپہ سالار نے علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں تمام اہم امور پر چین کی پاکستان کے لئے حمایت پر معزز مہمان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ برادرانہ تعلقات کی بہت زیادہ قدر کرتی ہے۔

Related Posts