مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 160روپے کی سطح سے نیچے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

کراچی:مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید 50پیسے کی کمی سے160روپے کی سطح سے نیچے آگیاجب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 159.35روپے اورقیمت فروخت159.45روپے مستحکم رہی۔

جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سے159.80روپے سے گھٹ کر159.40روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے 160.30روپے سے گھٹ کر159.80روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے188.80روپے سے گھٹ کر188.50روپے ہوگئی اور قیمت فروخت بغیر کسی تبدیلی کے190.50روپے برقرار رہی۔

جب کہ50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید210روپے سے بڑھ کر210.50روپے اور قیمت فروخت212روپے سے بڑھ کر212.50روپے ہوگئی۔

Related Posts