بہت کوشش کی کہ والدہ کی طرح کھانا بناؤں، مگر ذائقہ نہیں آیا، سلمان خان

تازہ ترین

تازہ ترین

بہت کوشش کی کہ والدہ کی طرح کھانا بناؤں، مگر ذائقہ نہیں آیا، سلمان خان
بہت کوشش کی کہ والدہ کی طرح کھانا بناؤں، مگر ذائقہ نہیں آیا، سلمان خان

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران متعدد بار کوشش کی کہ والدہ کی طرح کھانا بناؤں، مگر وہ ذائقہ نہیں آیا جو والدہ کے ہاتھ میں ہے۔

ایک بھارتی خاتون کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے دبنگ خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی والدہ کے ہاتھوں کے تیار کیے گئے کھانے بہت زیادہ پسند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ گھر کے پکے ہوئے کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں،یہاں تک کہ جب شوٹنگ پر ہوتاہوں تب بھی گھر سے بنا ہوا کھانا ہی کھاتاہوں۔ کبھی کبھار گھر کے باہر کا کھانا کھانا پڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے منہ کو یہ ذائقہ بچپن سے لگا ہوا ہے اور اب یہ تبدیل نہیں ہوسکتا، انھوں نے کہا کہ کئی بار لاک ڈاؤن کے دوران خود کھانے پکانے کی کوشش کی۔

سلمان خان نے کہا کہ میں نے انڈے بھرجی، دال، روٹی اور چند دیگر کھانے تیار کیے اور یہ سب والدہ کے کھانے بنانے کے طریقے کے مطابق بنائے لیکن پھر بھی ان میں وہ ذائقہ نہیں آیا جو کہ والدہ کے تیار کردہ کھانوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کے ہاتھ کے بنائے گئے کھانوں کی بات ہی کچھ اور ہے۔

Related Posts