کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی مالیکیولر پیتھالوجی لیب نے(نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ) NIH اسلام آباد سے کوالٹی سر ٹیفکیٹ حاصل کرکے پاکستان کی پہلی لیب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
کوالٹی سر ٹیفکیٹ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی مالیکیولر پیتھالوجی لیب کودیا ہے۔ EQA(نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ) NIH اسلام آبادنے کووڈ پی آر سی ٹیسٹنگ اور رپورٹنگ پرکوالٹی سرٹیفیکیٹ.وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے پروفیسر سعید خان اور ان کی ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی۔
اس موقع پر پروفیسر محمد سعید خان نے کہا کہ ہماری اپنی انتھک محنت کے نتیجے میں ہم معا لجین اور مریضوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اپنے معیا ر کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پیشہ وارنہ ٹیم اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کی مستقل مدد کی وجہ سے یہ سنگِ میل حاصل ہوا۔ واضح رہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی لیب کی کورونا ٹیسٹ کے علاوہ کورونا مریضوں کے لیے دوا کی تیاری میں بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے او ر اس کی مریضوں پر آزمائش میں بھی اسے نمایا کامیابی حاصل ہوئی ہے۔