لاہور :حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبے میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ کھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس سلسلے میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر طرح کے فوڈ پوائنٹس کو صرف کورونا وائرس سے متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ کھلی جگہ پر کھانے یاٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔
کیپٹن (ر) عثمان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ماسک پہنیں ، باقاعدگی سے ہاتھ دھوئیں ، معاشرتی فاصلے پر عمل کریں ، غیر ضروری گھومنے پھرنے سے گریز کریں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کی تھی۔