کراچی پولیس شہریوں کی گاڑیاں ہتھیانے والے 2ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرکے لے آئی

تازہ ترین

تازہ ترین

robbers gang leader arrested in karachi

کراچی : شارع فیصل پولیس نے ڈیفنس میں رینٹ اے کار کی آڑ میں پولیس افسران اور شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ہتھیانے والے 2 ملزمان کولاہور سے گرفتارکرلیا۔

شارع فیصل پولیس نے لاہور میں کارروائی کرکے رینٹ اے کار کی مد میں 200 گاڑیاں ہتھیانے والے دو ملزمان وقار احمد اور دانش اقبال کو گرفتار کیا،ملزمان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ افراد تھانے پہنچنا شروع ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان ڈیفنس میں رینٹ اے کار کھول کر شہریوں کی قیمتی گاڑیاں رینٹ پر حاصل کرکے جعلی چیک دیتے تھے۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو انکی قیمتی گاڑی رینٹ پر چلانے کی مد میں پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ دینے کا لالچ دیتے تھے۔

ملزمان نے ڈی ایچ اے فیز ون میں 20th اسٹریٹ پلاٹ نمبر ایس 19 پر الرزاق لوجسٹک کے نام سے دفتر بنارکھا تھا،پولیس کی جانب سے مقدمے میں کمزور دفعات لگائے جانے پر ملزمان کے باآسانی ضمانت حاصل کرنے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گروہ کا رکن گرفتار

ملزمان جعلسازی سے ہتھیائی گئی گاڑی کو کراچی سمیت اندرون سندھ لے جاکر اسٹامپ پیپر پر فروخت کردیتے تھے۔

ملزمان سندھ پولیس کے ایک اعلی افسر کے رشتے دار کی گاڑی بھی جعلسازی سے ہتھیا چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں جعلسازی اور فراڈ کے مقدمات درج ہیں۔

Related Posts