بھارتی حکومت کے کسانوں سے مذاکرات ناکام، ملک گیر ہڑتال کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

100دنوں سے بھارتی کسان سراپا احتجاج، کل اہم شاہراہین بند کرنے کا فیصلہ
100دنوں سے بھارتی کسان سراپا احتجاج، کل اہم شاہراہین بند کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی:بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ رہا جس کے نتیجے میں بھارت میں کسانوں کا احتجاج مسلسل گیارہویں روز بھی جاری رہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے تینوں نئے زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر ہاں یا نہ میں جواب طلب کیا ہے، بھارتی کسانوں نے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے 8 دسمبر کو کسانوں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 8 دسمبر کو کانگریس پارٹی کے دفاتر پر کسانوں کے حق میں مظاہرے ہوں گے۔

بھارتی ٹریڈ یونینوں، دیگر تنظیموں کا بھی کسان تحریک کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارتی ریاستوں ہریانہ، پنجاب، اترپردیش اور متعدد ریاستوں میں کسانوں کا احتجاج اتوار کو بھی جاری رہا۔

Related Posts