راولپنڈی :تھانہ صدر بیرونی اور مری پولیس کی کارروائیاں، 5 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم اور ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ،متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا کر کیا گیا ہے ۔
بچے کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا جس کو میرا پڑوسی لال خان اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کرنے کی کوشش کی،ایس ڈی پی او صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر بیرونی نے ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم لال خان کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ عورتوں اور بچوں پر تشدد اور زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
دوسری جانب مری پولیس کی نے کارروائی کرتے ہوئے سال 2018 کے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری اے کے اشتہاری مجرم سعد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے دو نوجوان لڑکوں اسامہ اور یاسر زمان کو قتل کر دیا تھا، فائرنگ سے ایک راہگیر بچی مالکہ حسن بھی جاں بحق ہو گئی تھی،مجرم کے ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل و دیگر اہم دفعات کے تحت مقدمہ مقتول کے چچا عاصم عباسی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، سی پی او نے گزشتہ دنوں کھلی کچہری میں سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
ایس ایچ او مری اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرکے اشتہاری مجرم سعد علی کو گرفتار کیا ہے،قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔