بہن پر تشدد کرنے والے دو بھائی گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بہن پر تشدد کرنے والے دو بھائی گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا
بہن پر تشدد کرنے والے دو بھائی گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا

راولپنڈی: تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے، اپنی ہی بہن پر تشدد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان عامر اور وسیم متاثرہ خاتون کے سگے بھائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون اپنے بھائیوں کے گھر گئی تھیں جہاں دو بھائیوں عامر، وسیم اور ماموں زاہد نے تشدد کیا تھا۔جس پر میڈیکل پراسز کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی جو گذشتہ روز عدالت نے خارج کردی تھی۔رتہ امرال پولیس نے بہن پر تشدد کرنے والے دونوں بھائیوں کو ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، ایک اشتہاری مجرم بھی پکڑا گیا

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقع سزا دلوائی جائے گی، تیسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، عورتوں اور بچوں پر تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Related Posts