ممبئی:ہندوستان کی ریاست جھاڑکھنڈ میں سرکاری نوکری کے خواہش مند افراد کے لیے ایک منفرد شرط عائد کردیگئی ہے،اس شرط پرپورا اترنے والے ہی سرکاری نوکری کے لئے اہل ہوں گے۔
ریاستی حکومت نے جھاڑکھنڈ میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک شرط رکھی گئی ہے کہ انہیں اپنی زندگی سے تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیاء کے استعمال کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا۔اگر ایسا نہیں کیا تو سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوجوان اس وقت ہی سرکاری نوکری کے اہل ہوں گے جب وہ آفس اور آفس کے باہر بھی تمباکو نوشی نہیں کریں گے۔ریاستی حکومت کی جانب سے یہ قانون آئندہ سال یعنی 2021 میں ماہ اپریل سے لاگوکردیا جائے گا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس قانون کا مقصد لوگوں کو تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیاء کے استعمال سے چھٹکارا دلانا ہے کیونکہ ہر سال اس وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
مذکورہ قانون نافذ کئے جانے کے بعداب جھاڑکھنڈ میں اسی نوجوان کو سرکاری نوکری ملے گی جو ایک حلف نامہ جمع کرائے گا جس میں یہ لکھا ہو گا کہ وہ آفس اور آفس سے باہر بھی تمباکو نوشی اور تمباکو والی اشیاء کا استعمال نہیں کرے گا۔