پشاور: صوبائی ٹاسک فورس کی جانب سے کوروناسے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کورہیڈکوارٹرز پشاورمیں منعقد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیراعلیٰ محمودخان، کورکمانڈر پشاوراورسول وعسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس کے شرکاکوخیبرپختونخوامیں کوروناصورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے شرکانے کوروناایس اوپیزپرعملدرآمدیقینی بنانے پر زور دیا، اجلاس میں خیبرپختونخوکے اسپتالوں میں مریضوں کی گنجائش پربریفنگ گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینار کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔