دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 85 لاکھ افراد متاثر، 15 لاکھ 62ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 85 لاکھ افراد متاثر، 15 لاکھ 62ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ 85 لاکھ افراد متاثر، 15 لاکھ 62ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 کروڑ85 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15 لاکھ  62 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 6 کروڑ 85 لاکھ 61 ہزار 810افراد متاثر ہوئے جبکہ 15 لاکھ 62 ہزار 895 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار441 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 40ہزار671 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 4 کروڑ74 لاکھ 58ہزار244 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 1 کروڑ 94لاکھ 34 ہزار230 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، بھارت ، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اٹلی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اسپین 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ کولمبیا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل برطانیہ میں تاریخ رقم ہو گئی جہاں کورونا وائرس کی ویکسین پہلی بار کسی انسان کو لگائی گئی جس کا آغاز ایک 90 سالہ خاتون سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، خاتون کا نام مارگریٹ کینن ہے جنہیں گزشتہ روز صبح کےوقت ویکسین لگائی گئی۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں  پہلی بار کورونا ویکسین 90 سالہ خاتون کو لگا دی گئی

Related Posts