17سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، ساتھی فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

17سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، ساتھی فرار
17سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار، ساتھی فرار

راولپنڈی: تھانہ کہوٹہ پولیس کی فوری کارروائی،17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے مطابق پرائیوٹ فیکٹری میں کام کرتی ہوں،گاڑی کے ڈرائیور سرفراز عرف سازو نے اسلحہ کی نوک پر ویران جگہ پر لے جاکر ساتھی کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،جس پر 17سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم سرفرار عرف سازو کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، متاثرہ لڑکی اورملزم کا میڈیکل پراسس کروالیاگیاہے، جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے تحرک جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیر اہے،ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں مسیحی لڑکی اغواء، اجتماعی جنسی زیادتی، زبردستی قبول اسلام کا انکشاف

Related Posts