بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی،فائرنگ سے 55سالہ خاتون زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی،فائرنگ سے 55سالہ خاتون زخمی
بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی،فائرنگ سے 55سالہ خاتون زخمی

راولپنڈی: بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور بزدلانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں۔ بلا اشتعال فائرنگ سے 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ انڈین آرمی نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں اور توپخانے کا بے دریغ استعمال کیا گیا، اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کے باعث پاک فوج کے 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے مادرِ وطن کے 2 سپوت شہید

Related Posts