کورونا کے باعث مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا کے باعث مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل کردیا گیا
کورونا کے باعث مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل کردیا گیا

کراچی: ملک کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا، جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے مسلسل عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی تلقین کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 21 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 11 ہزار ہلاک

Related Posts