بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 شہری زخمی ہوا جسے طبی امداد دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے ایل او سی کے چرکوٹ سیکٹر میں جانتے بوجھتے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شہری کے زخمی ہونے پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت اپنی ہٹ دھرمی اور بزدلانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائر بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں مسلسل جاری رکھتے ہوئے  بلا اشتعال فائرنگ سے 55 سالہ خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق 4 روز قبل بھارتی فورسز نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ انڈین آرمی نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی،فائرنگ سے 55سالہ خاتون زخمی

 

Related Posts