ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، سینئربھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج
ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں، سینئربھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد:پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔

ترجمان نے کہاکہ بھارتی افواج نے چری کوٹ سیکٹر پر 13 دسمبر کو بلااشتعال فائرنگ کی،بھارتی افواج کی اشتعال انگیزی سے دو شہری شدید زخمی ہو گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت رواں برس 2970بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔

رواں برس بھارتی فائرنگ سے 27 شہادتیں اور249 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

ترجمان نے کہاکہ بھارت 2003ء کے جنگ بندی انتظام کی پاسداری کرے، ہندوستان کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین، اقدار کے منافی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی پر کام کرنے دیا جائے

Related Posts