اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میں لاقانیت اپنے عروج پر پہنچ گئی، شریف وسادہ لوح شہری خواتین کو تنگ کرنا پولیس نے وطیرہ بنالیا۔
ابن سینا روڈپر واقع ذاتی فلیٹ پر رہائشی خاتون کی غیر موجودگی میں ان کے گھرپر تھانہ رمنا پولیس نے نجی پراپرٹی ڈیلر کے کہنے پرچند روز قبل چھاپہ مار کے بجرم(496بی) 371A/اور371Bت پ درج کر کے جھوٹا مقدمہ درج کر دیا۔
گھر سے دوران تلاشی اڑھائی تولہ سونا۔موبائل فون۔ریکارڈنگ ریسیور۔ایل سی ڈی۔قیمتی عروسی جوڑے سمیت قیمتی اشیاء پولیس اہلکار لے گے۔جس کی تحریری درخواست انسپکٹر جنرل آف پولیس کو دی گئی تاہم ابتک کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
مسماۃفریدہ بی بی زوجہ آصف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چند روز قبل میری غیر موجودگی میں تھانہ رمنا پولیس نے ایک نجی پراپرٹی ڈیلر طارق خان کی ایماء پر میرے گھر پرریڈ کیا،گھر میں میری فیملی ممبرز اور کزنز موجود تھیں۔جن کو تھانہ رمنا پولیس اہلکاروں نے موقع پر تشدد بھی کیا اور اٹھا کر تھانہ رمنا منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ جس دن پولیس اہلکاروں نے میرے گھر ریڈ کی اس دن میں اپنے میکے گئی ہوئی تھی.بیشک میرے فون کی لوکیشن بھی نکلوا کر چیک کی جا سکتی ہے میری کزن سمیت مجھے بھی جھوٹا مقدمہ نمبر 507/20 زیردفعات۔(496بی) 371A/اور371Bت درج کر کے میرے اوپر الزامات جسم فروشی۔اور عصمت فروشی کا دھندہ کے حوالے سے لگا کر میری عزت ونفس کو مجروع کیا گیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








