وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے

دبئی:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے ہیں۔

دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل احمد امجد علی، سفارتخانے کے اعلیٰ حکام او ر متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے علاقائی اور عالمی امورسمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پرتبادلہ خیال کریں گے۔

دو روزہ دورے کے دوران وہ دوطرفہ تعاون خصوصاً تجارت،سرمایہ کاری اورپاکستانی برادری کی فلاح وبہبودپرتبادلہ خیال کریں گے، وہ پاکستانی برادری سے ملاقات اورمقامی اورعالمی ذرائع ابلاغ سے بات چیت بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر تعلقات کے فروغ کے تسلسل کا حصہ ہے۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور اشرف غنی کا پاک افغان تعلقات کی مضبوطی کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

Related Posts