محکمۂ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں فائر بریگیڈ کے تمام اسٹیشن افسران کی دستاویزات طلب

تازہ ترین

تازہ ترین

محکمۂ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں فائر بریگیڈ کے تمام اسٹیشن افسران کی دستاویزات طلب
محکمۂ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں فائر بریگیڈ کے تمام اسٹیشن افسران کی دستاویزات طلب

کراچی میں محکمۂ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون نے فائر بریگیڈ کے تمام اسٹیشن فائر افسران کی ملازمت سے متعلق دستاویزات طلب کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمۂ فائر بریگیڈ اور فنانس کے افسران کے خلاف ملازمین کی درخواست پر محکمۂ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایسٹ زون نے  فائر بریگیڈ کے تمام فائر اسٹیشنز کے اسٹیشن فائر افسران کے ملازمت سے متعلق دستاوزیات طلب کر لیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سینئر ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز کے ایم سی کے نام نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر تعینات محکمہ فائر بریگیڈ کے افسران اور ان کی کرپشن سے صوبے کے خزانے کو شدید مالی نقصانات ہو رہے ہیں۔

جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے تمام فائر اسٹیشنز کے اسٹیشن فائر افسران کی ملازمت کی دستاویزات اور تمام ریکارڈ انسپکٹر انکوائری اینٹی کرپشن ایسٹ زون پرویز احمد ابڑو کے پاس 21 دسمبر تک جمع کرائیں۔

تمام ملازمین جنہیں کراچی کے فائر اسٹیشنز میں تعینات کیا گیا ہے، تمام فائر مینز کی پرسنل فائل اور سروس بک ، تمام ملازمین کی ڈیوٹی پر یومیہ حاضری رجسٹر بھی اینٹی کرپشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حساس ترین فائر بریگیڈ میں بد ترین کرپشن اور بد انتظامی کے باعث محکمہ تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے اور کئی فائر اسٹیشنز فائر ٹنیڈرز نہ ہونے کے سبب بند ہو چکے ہیں۔

شہریوں کی املاک اور جانیں آتشزدگی کے واقعات میں داؤ پر لگی رہتی ہیں۔ مکمل ساز و سامان نہ ہونے اور گاڑیوں کی کمی کے باعث شہر میں لگنے والی آگ پر جب تک قابو پایا جاتا ہے تب تک قیمتی سامان جل کر راکھ ہو چکا ہوتا ہے۔

عام طور پر گیس لیکیج، سلنڈرز یا فائر سرکٹ وغیرہ کے باعث لگنے والی آگ پر تاخیر سے قابو پانے کے باعث عمارتیں بھی مخدوش ہو چکی ہوتی ہیں، کرپشن کے باعث فائر ٹینڈرز کی مرمت نہیں ہو پائی جو ایک المیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا  حکومت حفیظ سینٹر آتشزدگی کے نقصان کا ازالہ کرپائے گی؟

Related Posts