کراچی :سال 2020میں بھی شہر قائدکے22ہزار296 افراد کو کتوں نے کاٹا،کتوں کے کاٹنے کے بعد ہونے والی بیماری ریبیز سے15 افراد جاں بحق ہوئے۔
جاں بحق افرا دکا تعلق سندھ بھرکے مختلف اضلاع سے تھا،کتوں کے کاٹنے کے بعد لگائی جانے والی اینٹی ریبیز ویکیسن صرف تین اسپتالوں میں موجودہے،صرف جناح،سول اورانڈس اسپتال میں مفت اینٹی ریبیز ویکسین لگائی جاتی ہے۔
اس ضمن میں جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایاکہ جناح اسپتال میں 8 ہزار افراد کووینٹی ریبز ویکسین لگائی گئی9 اموات ہوئیں۔
سول اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسماعیل میمن نے بتایاکہ سول اسپتال میں 7ہزار288 افراد کواینٹی ریبیزویکسین لگائی گئی جبکہ مریض جان کی بازی ہارگئے۔
انڈس اسپتال کے ترجمان فواداحمدنے بتایاکہ انڈس اسپتال میں 7ہزار8 افراد کواینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی اور4 اموات ہوئیں۔سندھ بھرکے مختلف اضلاع میں اینٹی ریبیز ویکسین نایاب ہوگئی ہے، جس سے عوام کوشدید پریشان کا سامناہے۔