دُنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 91 ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 91 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 91 ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ66 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ  91 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 66 لاکھ 20 ہزار145 افراد متاثر ہوئے جبکہ 16 لاکھ 91 ہزار772 افراد انتقال کر گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 6 ہزار 507 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 11 لاکھ 81 ہزار222 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے 5 کروڑ37 لاکھ 47ہزار151 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2 کروڑ 10 لاکھ 74 ہزار715 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک جاپان، تھائی لینڈ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک ایران، افغانستان، روس، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، بھارت، برازیل، روس اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں ترکی چھٹے، برطانیہ 7ویں، اٹلی 8ویں، اسپین 9ویں جبکہ ارجنٹینا 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے کورونا  کی دوسری ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

Related Posts