چین سے 7 ہزار فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کراچی روانہ ہوگئے۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

چین سے 7 ہزار فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کراچی روانہ ہوگئے۔علی زیدی
چین سے 7 ہزار فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کراچی روانہ ہوگئے۔علی زیدی

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ چین سے 7 ہزار فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کراچی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ چین سے 7 ہزار لٹر پانی اور فوم کی گنجائش کے حامل 50 اسٹیٹ آف دی آرٹ فائر ٹینیڈرز  اور 2 واٹر باؤزرز روانہ ہو گئے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ بحری امور نے کہا کہ واٹر باؤزرز اور فائر ٹینڈرز کو شپ پر لاد کر کر کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔ شہرِ قائد کیلئے یہ تحفہ بھیجنے پر ہم وزیرِ اعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کردیا چین سے خریدے گئے فائر ٹینڈرز کراچی روانگی کیلئے تیار ہوئے۔

کراچی پورٹ پہنچائے جانے کیلئے فائر ٹینڈرز چینی پورٹ پر 3 روز قبل تیار ہوئے جنہیں  کراچی کیلئے جمعے کے روز روانہ کیا جانا تھا۔ 

مزید پڑھیں:  وعدے کے مطابق فائر ٹینڈرز جمعہ کو کراچی روانگی کیلئے تیار

Related Posts