اداکارہ ثناء جاوید کی منفرد انداز میں شریکِ حیات عمیر جسوال کو سالگرہ کی مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ ثناء جاوید کی منفرد انداز میں شریکِ حیات عمیر جیسوال کو سالگرہ کی مبارکباد
اداکارہ ثناء جاوید کی منفرد انداز میں شریکِ حیات عمیر جیسوال کو سالگرہ کی مبارکباد

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے منفرد انداز میں اپنے شریکِ حیات عمیر جسوال کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے لیے سب سے قیمتی انسان کو سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد دیتی ہوں۔

پیغام میں اداکارہ ثناء جاوید نے کہا کہ میرا شریکِ حیات عمیر جسوال میرے لیے پوری دنیا کی طرح ہے اور میں چاہتی ہوں کہ عمیر جسوال اپنی ہی طرح یعنی ایک ستارے کی طرح چمکتا دمکتا نظر آئے۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official)

یاد رہے کہ اِس سے قبل  شوبز انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑے اداکارہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کو اسلام آباد میں ہیوی بائیک پر موٹر سائیکل سواری سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔

ثناء جاوید نے گزشتہ ماہ سواری سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ، اس پوسٹ میں ثناء جاوید کوہیلمیٹ پہن کر اپنے شوہر عمیر جسوال کے پیچھے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ثناء جاوید اور عمیر جسوال کا موٹرسائیکل پر اسلام آباد کی سڑکوں پر مٹرگشت

Related Posts