سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کادہشت گرد گرفتار، اسلحہ بر آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی نے تیموریہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ محمد کے شدت پسند کوگرفتارکرلیا، ملز م کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔

ملزم عماد عرف ٹی ٹو نے دوران تفتیش فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا،ملزم 2012 میں عباس ٹاؤن دھماکے کے بعدفرحت عباس زیدی کی ٹیم میں شامل ہوا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے گلشن اسکاؤٹ کالونی میں مدرسے کے 4 طالب علموں کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے پیپلز چورنگی کے قریب مذہبی جماعت کے رکن صلاح الدیں کو بھی قتل کیا۔

اس کے علاوہ ملزم نے رضویہ کے علاقے میں مخالف جماعت کے رکن کی دکان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا،پیپلز چورنگی کے قریب پیش امام کو بھی قتل کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے،ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار

Related Posts