آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات،علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں سی پیک کے حوالے سے بھی امور زیر غور آے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے اس موقع پر کہاکہ چینی وزیر براے دفاع کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کا سبب بنے گا۔

مزید پڑھیں: پاک چین مشترکہ فوجیں مشقیں اسٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم ہیں، آرمی چیف

Related Posts