کراچی : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ نے گلستان جوہر میں کیبل ڈالنے کے لیے غیر قانونی کھدائی سے این ای ڈی یونیورسٹی کے سامنے علاقے میں سڑک برباد کردی،ادارہ ترقیات کراچی کے ایکسیئن اور متعلقہ عملے نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ۔
اتوار اور پیر کو ہونے والی تقریباً 1200فٹ طویل روڈ کٹنگ جس سے ادارہ ترقیات کو 18 لاکھ روپے روڈ کٹنگ چالان کی مد میں ملنے تھے ، وہ ٹھیکیدار وزیر حیدر کی مبینہ بد عنونی کے باعث بعض کے ڈی اے ملازمین کی ملی بھگت سے نہ مل سکے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو خطیر رقم س محروم کرنے والوں میں کے ڈی اے کے کرپٹ ملازمین عقیل احمد اور محمد ذیشان عرف بابو راؤشامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 لاکھ کا چالان بنوانے کے بجائے ٹھیکیدار نے کے ڈی اے کے عملے کو بند بانٹ کے لیے 5 لاکھ روپے ادا کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسیئن انجینئرنگ گلستان جو ہر ڈویژن راحت فہیم بھی اس معاملے میں ملوث ہے۔ ادارے کو مالی نقصان پہنچانے کے باوجود چیف انجینئر کے ڈی اے مبین صدیقی نے اب تک کسی افسر کے خلاف کوئی کارروائی کی نہ ہی ڈی جی کے ڈی اے نے کوئی ایکشن لیا ہے ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








