کراچی:ماڈل و اداکارہ ردا عاصم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال 2020 میں بہت نقصانات ہوئے،اس سال ہم نے بہت کچھ کھویا اور زندگیاں داؤ پر لگی رہیں۔
ردا عاصم کا کہنا تھا کہ میری دعاہے کہ نئے سال کا سورج ہم سب کے لیئے بہت ساری خوشیوں کے پیغام لے کے آئے آمین۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں میں اپنی تعلیم کی طرف توجہ دے رہی ہوں ساتھ ساتھ کچھ برانڈ شوٹس بھی مکمل کروا رہی ہوں۔
انشاء اللہ سال 2021 میں بہت سارے نئے پراجیکٹس کا حصہ بنوں گی،جن کی آفرز مجھے آچکی ہیں اور ان میں سے میں نے کچھ اچھے سبجیکٹس فائنل کرلیئے ہیں۔
اداکارہ نے کہاکہ ہمیں اس نئے سال کے لیئے ڈھیرساری دعائیں کرنی ہوں گی اور کوشش کرنی ہوگی کہ ہم نے اگر اس ال کسی کا دل دکھایا یا کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو نئے سار میں ہم اس سے اجتناب کریں اور حتی الامکان کوشش کریں کہ ہمارے ہاتھ سے کسی کو نقصان کا خدشہ نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے خود پر کنٹرول کرلیا تو یہ نیا سال ہم سب کے لیئے خوشیوں بھراہوگا کیونکہ سال 2020 نے ہم کو بہت ڈرا دیاہے اور اس نے ہم سے ہمارے کتنے پیارے بھی چھین لیئے ہیں ہم نئے سال میں اس نقصان کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس آفت سے محفوظ رکھے۔